ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:فورلین تعمیر کے لئے کھودے جارہے پہاڑ کے بڑے پتھر شاہراہ پر گرنے کا خدشہ : مسافر خوف میں مبتلا

کاروار:فورلین تعمیر کے لئے کھودے جارہے پہاڑ کے بڑے پتھر شاہراہ پر گرنے کا خدشہ : مسافر خوف میں مبتلا

Wed, 25 Jan 2017 19:51:14    S.O. News Service

کاروار:25/جنوری  (ایس او نیوز)قومی شاہراہ کی فورلین میں منتقلی کے لئے تعمیراتی کام جاری ہے، اسی کام کے لئے سداشیو گڑھ کے پہاڑ کو تقریباً کھودا گیا ہے ۔ پہاڑ کی کھدائی سے پہاڑ کے ٹیلے اور پتھر گرنے کے کگار پر ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے شاہراہ سے گزرنے والوں کو ڈراور خوف میں مبتلا کردیا ہے۔

کاروار تعلقہ سداشیوگڑھ کے شیواجی قلعہ سے ہی فورلین کی تعمیر کاکام شروع ہواہے، آئی آر بی کمپنی شیواجی قلعہ کے پہاڑ کو نکال باہر کرکے شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے، اور منصوبے کے تحت گذشتہ ایک سال سے بڑی احتیاط سے  آہستہ آہستہ پہاڑ کی کھدائی جاری ہے، تقریباً پہاڑ کو نکال باہر کیا گیا ہے، کچھ ٹیلے اور بڑے بڑے پتھر باقی ہیں، سداشیو گڑھ سے متصل پہاڑ کو نکال دیا گیا ہے جب کہ کالی ندی برج سے متصل پہاڑ کا کچھ حصہ باقی ہے، بقیہ پہاڑ کے بڑے پتھر ڈھل کر شاہراہ پر گر سکتے ہیں جس کی وجہ سے نقل وحمل کو نقصان ہوسکتاہے۔ مسافروں  اور عوام کا کہنا ہے کہ پہاڑ پر جو بڑے  بڑے پتھر اور ٹیلے ہیں پہلے انہیں نکال باہر کرکے عوام کے ڈرو خوف کو دور کریں پھر اس کے بعد بقیہ پہاڑ کی کھدائی کرنے کا مطالبہ ہے۔


Share: